سندھ ہائی کورٹ نے ریکارڈ میں ردوبدل ثابت ہونے پر دو خواتین مجسٹریٹس کو ملازمت سے برطرف کردیا

ہفتہ 25 فروری 2017 17:18

سندھ ہائی کورٹ نے ریکارڈ میں ردوبدل ثابت ہونے پر دو خواتین مجسٹریٹس ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے ریکارڈ میں ردوبدل ثابت ہونے پر دو خواتین مجسٹریٹس کو ملازمت سے برطرف کردیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے 2خاتون مجسٹریٹس امبر اقبال اور ماریہ جبار ڈوگر کو ریکارڈ میں ردوبدل ثابت ہونے پر نوکری سے فارغ کردیا ہے۔اس ضمن میں رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ نے نوٹی فیکیشن جاری کردیا۔واضح رہے کہ ملازمت سے برطرف کی گئی خواتین مجسٹریٹس نے تاریخ پیدائش میں ردو بدل کرکے نوکری حاصل کی تھی ۔ امبر اقبال شکار پور اور ماریہ جبار کراچی شرقی میں مجسٹریٹ کے فرائض انجام دے رہی تھیں۔

متعلقہ عنوان :