کراچی ،ْپولیس کابلدیہ میں سرچ آپریشن 2 افغان باشندے گرفتار

ہفتہ 25 فروری 2017 17:18

کراچی ،ْپولیس کابلدیہ میں سرچ آپریشن 2 افغان باشندے گرفتار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2017ء) پولیس کابلدیہ میں سرچ آپریشن 2 افغان باشندے گرفتار۔ ایس پی بلدیہ آصف رزاق کے مطابق یوسف گوٹھ میں سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی ۔ آصف رزاق کے مطابق بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے 90 مشکوک افراد کے شناختی کوائف کی تصدیق کی گئی ۔

(جاری ہے)

شناختی دستاویزات مکمل نہ ہونے پر 2 افغان باشندوں کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا گیا۔دوسری جانب منگھوپیر کے علاقے پختون آباد اور مشکی پاڑہ میں سرچ آپریشن کیا گیا ۔ فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان کو گرفتارکیا گیا جن کا تعلق بدنام زمانہ منشیات فروش امین بلوچ گروپ سے ہے۔ ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :