لاہور کی تاریخ میں پہلی بار مہنگی ترین منشیات ’’ ماری جوانہ‘‘ کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

ہفتہ 25 فروری 2017 17:10

لاہور کی تاریخ میں پہلی بار مہنگی ترین منشیات ’’ ماری جوانہ‘‘ کی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2017ء) کسٹمز حکام نے لاہور کی تاریخ میں پہلی بار مہنگی ترین منشیات ’’ ماری جوانہ‘‘ کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ،لاکھوں روپے مالیت کی منشیات ناروے سے بک کرائے گئے گفٹ پیک میں چھپائی گئی تھی ۔

(جاری ہے)

کسٹمز حکام نے بتایا کہ ناروے سے فیصل ٹائون کیلئے جنرل پوسٹ آفس کے ذریعے گفٹ پارسل بک کرایا گیا جب اس کی اچھی طرح کی چیکنگ کی گئی توا س میں سے لاکھوں روپے مالیت کی مہنگی ترین منشیات ’‘ ماری جوانہ ‘‘ برآمد ہو گئی ۔ کسٹم حکام کے مطابق مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی آگے بڑھائی جارہی ہے ۔ کسٹم حکام نے بتایا کہ لاہور کی تاریخ میں پہلی بار اس منشیات کی سمگلنگ کو ناکام بنایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :