لاہور ہائیکورٹ بار کے انتخابات کا عمل آدھا گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا

ہفتہ 25 فروری 2017 17:01

لاہور ہائیکورٹ بار کے انتخابات کا عمل آدھا گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا
لاہور۔25 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) لاہور ہائیکورٹ بار کے الیکشن کا عمل آدھے گھنٹے کی تاخیر سے ساڑھے نو بجے شروع ہوا،انتخابات میں لاہور سمیت دیگر اضلاع کے وکلاء ووٹرز نے بڑی تعداد میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ بار کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر، حامد خان، اعتزاز احسن، سابق صدر لاہور ہائیکورٹ بار شفقت چوہان، ممبر پاکستان بار کونسل حفیظ الرحمان چوہدری، میاں اسرارلحق، وائس چیئرمین پاکستان بار احسن بھون، سردار لطیف کھو سہ، صدر لاہور ہائیکورٹ بار راناضیا عبدالرحمن بار کے دیگر عہدیداروں انس غازی، سردار طاہر شہباز، اظہر صدیق، صاحبزادہ انور حمید، اسد منظور بٹ، نصیر بھٹہ، عا مر شاہین ملک ایڈووکیٹ، صفدر شاہین پیر زادہ، سمیت دیگر سینئر وکلاء نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

متعلقہ عنوان :