طیبہ تشدد کیس میں پولیس کو دو ہفتوں میں مکمل چالان پیش کرنے کا حکم

ہفتہ 25 فروری 2017 16:59

طیبہ تشدد کیس میں پولیس کو دو ہفتوں میں مکمل چالان پیش کرنے کا حکم
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) جوڈیشل مجسٹریٹ نے کمسن گھریلو ملازمہ طیبہ تشدد کیس میں پولیس کو دو ہفتوں میں مکمل چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ حیدر شاہ نے طیبہ تشدد کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت ملزمان راجا خرم علی خان اور ان کی اہلیہ ماہین ظفر دو مرتبہ کیس کال ہونے کے باوجود پیش نہ ہوئے۔ دوران سماعت ملزمان کی حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ عدالت نے ملزمان کو 25 مارچ کو حاضری یقینی بنانے کاحکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :