Live Updates

پاناما کیس کے فیصلے میں حق اورسچ کی فتح ہوگی،جہانگیرترین

عوام کاپیسہ لوٹنےوالاکرپٹ ٹولہ بےنقاب ہوچکاہے،کرپشن کیخلاف پی ٹی آئی کی جدوجہدجاری رہے گی۔ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کی کارکنوں سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 25 فروری 2017 16:35

پاناما کیس کے فیصلے میں حق اورسچ کی فتح ہوگی،جہانگیرترین
لودھراں(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25فروری2017) : تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیرترین نے کہاہے کہ پاناما کیس میں حق اور سچ کی فتح ہوگی،عوام کاپیسہ لوٹنے والاکرپٹ ٹولہ بے نقاب ہوچکاہے،کرپشن کیخلاف تحریک انصاف کی جدوجہدجاری رہے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج لودھراں میں پارٹی کارکنوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ و فاق اور پنجاب حکومت نے اداروں کوتباہ کردیا۔شہبازشریف نے پولیس کواپناذاتی ملازم بنایا ہواہے۔انہوں نے کہا کہ پاناماکیس میں لٹیروں کوعوام کے سامنے بے نقاب کرناہماری کامیابی ہے۔عوام کاپیسہ لوٹنے والاکرپٹ ٹولہ بے نقاب ہوچکاہے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کیخلاف تحریک انصاف کی جدوجہدجاری رہے گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات