پاک چین دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کی بنیاد ہے، ہمارے سٹریٹجک تعاون پر مبنی تعلقات علاقائی امن و استحکام کیلئے مستحکم بنیادیں فراہم کرتے ہیں، پاکستان ایک چین کی پالیسی پر عمل پیرا اور تائیوان ،تبت اور ہانگ کانگ سمیت علاقائی سلامتی،آزادی اور خود مختاری سے متعلق تمام معاملات پر چین کی مکمل حمایت کرتا ہے

مشیر خارجہ سرتاج عزیزکی چائنیز پیپلز انسٹی ٹیوٹ آف فارن افیئرز کے وفد سے گفتگو

ہفتہ 25 فروری 2017 16:59

پاک چین دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کی بنیاد ہے، ہمارے سٹریٹجک تعاون ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کی بنیاد ہے، ہمارے سٹریٹجک تعاون پر مبنی تعلقات علاقائی امن و استحکام کیلئے مستحکم بنیادیں فراہم کرتے ہیں، پاکستان ایک چین کی پالیسی پر عمل پیرا اور تائیوان ،تبت اور ہانگ کانگ سمیت علاقائی سلامتی،آزادی اور خود مختاری سے متعلق تمام معاملات پر چین کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

یہ باتیں انہوں نے چائنیز پیپلز انسٹی ٹیوٹ آف فارن افیئرز کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں،جنہوں نے ہفتہ کو یہاںسفیر لو شومن کی سربراہی میں ان سے ملاقات کی۔وفد سے بات چیت کرتے ہوئے مشیر خارجہ نے کہا کہ پاک چین دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کی بنیاد ہے، یہ دوستی باہمی عزت و احترام اور اعتماد پر استوار ہے۔

(جاری ہے)

مشیر خارجہ نے کہا کہ اس طرح کے سینئر تجربہ کار سکالرز، سفارتکاروں اور معزز شہریوں پر مشتمل وفود کے تبادلوں سے دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان رابطے مزید مستحکم ہوں گے۔

اس موقع پرلو شو من نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کو اسلام آباد کونسل آف ورلڈ افیئرز (آئی سی ڈبلیو ای) کیساتھ منعقدہ مشاورت کے حوالے سے بریف کیا۔ چینی وفد آئی سی ڈبلیو اے کی دعوت پر پاکستان کے تین روزہ دورے پر ہے۔ وفد نے پاکستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں کی سخت مذمت کی اور دہشت گردی و شدت پسندی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو سراہا۔ ایڈیشنل سیکرٹری(ایشیاء پیسفک)سید ذوالفقار گردیزی نے وزارت خارجہ امور کی جانب سے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔

متعلقہ عنوان :