عوامی مسلم لیگ پہلے ہی فوجی عدالتوں کی حامی ہے،شیخ رشید

پیپلزپارٹی کی اے پی سی میں شرکت کیلئےعمران خان سےمشاورت کرینگے،ساری اپوزیشن کواکٹھاہوناچاہےتاکہ مائنس نوازشریف کاعمل جاری رہے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ کی پیپلزپارٹی کے وفدسے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 25 فروری 2017 16:25

عوامی مسلم لیگ پہلے ہی فوجی عدالتوں کی حامی ہے،شیخ رشید
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25فروری2017) : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے کہاہے کہ عوامی مسلم لیگ پہلے ہی فوجی عدالتوں کی حامی ہے،اے پی سی میں شرکت کیلئے عمران خان سے مشاورت کرینگے،ساری اپوزیشن کواکٹھاہوناچاہےتاکہ مائنس نواز شریف کاعمل جاری رہے۔ وہ آج لال حویلی میں اے پی سی میں شرکت کی دعوت دینے والے پیپلزپارٹی کے وفدسے گفتگوکررہے تھے۔

(جاری ہے)

وفد میں نیئربخاری،قیوم سومرو،رخسانہ بنگش اورسردارعلی خان شامل تھے۔ اس موقعہ پرشیخ رشید نے پیپلز پارٹی کی اے پی سی میں شرکت پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ شیخ رشید نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پیپلز پارٹی نےفوجی عدالتوں کے معاملے پر4مارچ کو اے پی سی بلائی ہے۔ تاہم عمران خان کے اتحادی ہیں ان سے بھی مشورہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ لال حویلی پر بھی کئی خود کش حملے ہوئے ہیں۔ دہشتگردی کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ ملاقات میں فوجی عدالتوں اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پیپلز پارٹی کے موقف کی تائید کی ہے۔