پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 3 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا

ہفتہ 25 فروری 2017 16:57

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) کلر کہار پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 3 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔سب انسپکٹر بدر منیر نے استغاثہ دیا کہ دوران چیکنگ ملزم مالک مکان سکندر سکنہ بوچھال کلاں نے اپنا مکان ابراہیم سکنہ سرگودھا، ارشد سکنہ خوشاب کوبغیر اندراج تھانہ کرایہ پر دے رکھا تھا۔

(جاری ہے)

ادھراے ایس آئی محمد شفیق نے استغاثہ دیا کہ دوران چیکنگ ملزم مالک مکان اختر سکنہ چھمبی نے اپنا مکان محمد خان ولد ملوک سکنہ افغانستان کو بغیر اندراج تھانہ کرایہ پر دے رکھا تھا۔

۔ دونوں ملزمان کیخلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔سب انسپکٹر علی اکبر نے استغاثہ دیا کہ دوران گشت مالک اراضی وقاص ولد اجمل ساکن منڈے نے اپنے اراضی دوست محمد ولد جانان خان ساکن افغانستان کو بغیر اندراج تھانہ کرایہ پر دے رکھی تھی، جس کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :