تعلیم کی بہتری اور امریکہ سے خوشگوار تعلقات ہماری اولین ترجیحات ہیں ، احسن اقبال

ہفتہ 25 فروری 2017 16:57

تعلیم کی بہتری اور امریکہ سے خوشگوار تعلقات ہماری اولین ترجیحات ہیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2017ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ تعلیم کی بہتری اور امریکہ سے خوشگوار تعلقات ہماری اولین ترجیحات ہیں ۔ ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں امریکی تجربات سے استعفادہ کرنا چاہتے ہیں ۔ پرامن افغانستان مستحکم پاکستان کی ضمانت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کو لاہورمیں نئی امریکی انتظامیہ اور پاکستان کی حکمت عملی کے موضوع پر منعقدہ سیمینارسے خطاب میں کیا ۔

(جاری ہے)

احسن اقبال نے کہاکہ موجودہ حکومت نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ بہتر تعلقات کی خواہاں ہے جس کے لئے ہم نے اپنی تعلیم کو امریکہ کے ساتھ منسلک کیا ہے کیونکہ تعلیم کے ذریعے ہی نہ صرف امریکی ٹیکنالوجی کو پاکستان منتقل کر سکتے ہیں بلکہ تعلیم سمیت دوسرے شعبوں میں امریکہ کے تجربات سے فائدہ بھی اٹھا سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان ہمسایہ برادر ممالک ہیں افغانستان میں استحکام امریکہ کے مقابلے میں پاکستان کے لئے زیادہ اہم ہے کیونکہ پرامن مستحکم افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے ۔