کراچی، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہ ہونے سے دہشتگردی کی لہر قوم کے سامنے ہے سینیٹر سعید غنی

نیب خود داغدار ہے کسی کا احتساب کیا کرے گا ،ڈاکٹر عاصم کو بلیک میل کرنیوالا نیب کسی کے خلاف کیا کاروائی کریگا ،پی پی رہنما بیا ن

ہفتہ 25 فروری 2017 16:57

کراچی،  نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہ ہونے سے دہشتگردی کی لہر قوم ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2017ء) سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ ملک کا وزیر خارجہ نہ ہونے کی وجہ سے بہت نقصان ہو رہا ہے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ دہشتگردی کی لہر قوم کے سامنے ہے نیب خود داغدار ہے کسی کا احتساب کیا کرے گا ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز پیپلزپارٹی کے سینیٹر سعید غنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کے مطالبات حکومت تسلیم کر لے تو ملک کا ہی فائدہ ہو گا انہوں نے کہا کہ ملک کا وزیر خارجہ نہ ہونے کے باعث ہمیں سفارتی سطح پر بہت نقصان ہو رہا ہے جس کے باعث ہمار ی بیرون ملک شنوائی نہیں ہو رہی ۔

سینیٹر سعید غنی نے کہاکہ نیب خود ہی پورے طریقے سے داغدار ہو چکی ہے اور ڈاکٹر عاصم کو بلیک میل کر رہی ہے ایسا ادار ہ کسی کے خلاف کیا کارروائی کرے گا ۔