چہرے کی شناخت: جاپان کی مدد سے سسٹم کی تنصیب
45 کروڑ 30 لاکھ روپے کی امداد سے یئرپورٹس پر لگنے والے ایڈوانس ٹیکنالوجی کے حامل کیمروں سے چہرے کی شناخت میں مدد ملے گی
ہفتہ 25 فروری 2017 16:52
(جاری ہے)
یاد رہے کہ گزشتہ برس بھی جاپانی حکومت نے کراچی ایئرپورٹ پر چہرے کی شناخت کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے حامل سسٹم کی تنصیب کے لیے 20 کروڑ ین کی امداد دی تھی، جب کہ وہاں کراچی کے ہوئی اڈے پر جدید نظام نصب کیا جا چکا ہے۔
چہرے کی شناخت کا یہ جدید ترین سسٹم ایک کمپیوٹر ایپلی کیشن سے منسلک ہے، جو کلوز سرکٹ ٹیلی وڑن (سی سی ٹی وی) کیمرے کی لی گئی تصویر کی تصدیق یا شناخت کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔حالیہ سالوں میں سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے اس سسٹم کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے، کیوں کہ یہ کسی بھی شخص سے متعلق ریکارڈ دستیاب نہ ہونے اور فنگر پرنٹس کے برعکس اس کی شناخت کے کئی پہلو سامنے لاتا ہے۔خیال رہے کہ جاپانی حکومت سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے دیگر کئی منصوبوں میں بھی تعاون کر رہی ہے، ان منصوبوں کے تحت کراچی، لاہور اور اسلام آباد کی ایئرپورٹس پرایکسرے اسکیننگ آلات نصب کر دیئے گئے ہیں، جبکہ کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) اور بن قاسم پورٹ (بی کیو پی) پر بھی اس طرح کے آلات کی تنصیب کا کام جاری ہے۔اس سے پہلے 2015 میں جاپان نے وزارت داخلہ اور نیشنل ہائی وے پولیس کو پیٹرولنگ کے لیے 123 ہائیبرڈ گاڑیاں فراہم کیں تھیں۔معاہدے پر دستخط کی تقریب کے دوران جاپانی سفیر تکاشی کرائی نیاپنے خطاب میں حال ہی میں لاہور، پشاور اور ملک کی دیگر جگہوں پر ہونے والے دھماکوں کی مذمت کی۔تکاشی کرائی کا کہنا تھا کہ ایک دہشت گرد حملے کو کسی سبب کے باعث کسی طرح بھی درست قرار دیا نہیں دیا جاسکتا، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کوششوں کے لیے ہماری امداد ہمارے مضبوط عزائم کی عکاسی کرتا ہے۔اس موقع پر جاپانی سفیر نے ملکی اور سماجی و معاشی ترقی کے لیے سیکیورٹی صورتحال کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا، جب کہ پاکستان سے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
دنیا بھر میں خود پسند حکمرانوں والی ریاستوں کی تعداد جمہوریتوں سے زیادہ
-
جرمنی انسانی حقوق کی صورتحال میں بہتری لائے، یورپی کونسل
-
پنجاب حکومت کا طلباء کو الیکٹرک بائیک کے ساتھ پٹرول بائیک بھی دینے کا فیصلہ
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.