آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ کے نئے چیف جسٹس چوہدری محمد ابراہیم ضیاء نے عہدے کا حلف اٹھا لیا،صدر مسعودخان نے ان سے حلف لیا

ہفتہ 25 فروری 2017 16:47

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2017ء) آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ کے نئے چیف جسٹس چوہدری محمد ابراہیم ضیاء نے ہفتہ 25 فروری کو اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے اُن سے ایوان صدر مظفرآباد میں منعقدہ ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں حلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان، سپیکر قانو ساز اسمبلی شاہ غلام قادر، سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق، وزیر قانون و پارلیمانی امور راجہ نثار احمد، چوہدری محمد سعید، ناصر ڈار، ارکان اسمبلی چوہدری یاسین گلشن، چوہدری محمد اسحق اور چوہدری رخسار احمد، سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس محمد اعظم خان، چیف جسٹس ہائی کورٹ مسٹر جسٹس غلام مصطفی مغل، سابق چیف جسٹس منظور حسین گیلانی، ایڈووکیٹ جنرل رضا علی خان، سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے جج صاحبان، ماتحت عدلیہ کے ججوں، سینئر وکلاء سپریم کورٹ و ہائی کورٹ، آزاد کشمیر بار کونسل کے ارکان اور عمائدین شہر، اعلی انتظامی و پولیس حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ جس کے بعد ایڈیشنل سیکرٹری قانون، انصاف، پالیمانی امور و انسانی حقوق راجہ زاہد حسین نے سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج مسٹر جسٹس چوہدری محمدابراہیم ضیاء کی بطور چیف جسٹس آف آزاد جموں و کشمیر تقرری کا نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔ جس کے بعد صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے اُن سے عہدے کا حلف لیا۔ حلف برداری کے بعد مسٹر جسٹس چوہدری ابراہیم ضیاء کو چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر کا حلف اٹھانے پر مبارک باد دی۔

متعلقہ عنوان :