Live Updates

فوجی عدالتیں توسیع معاملہ پرپی پی کی کل جماعتی کانفرنس کے بعد حتمی فیصلہ کرینگے،شاہ محمود قریشی

دہشتگرد عوام کا خون بہا رہے ہیں ، حکومت ٹس سے مس نہیں ،ناکامی چھپانے کیلئے فوجی عدالتوں کی مدت میں دو سال کیلئے توسیع کی جارہی ہے،رہنما تحریک انصاف

ہفتہ 25 فروری 2017 16:45

فوجی عدالتیں توسیع معاملہ  پرپی پی کی   کل جماعتی کانفرنس کے بعد حتمی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دہشتگرد عوام کا خون بہا رہے ہیں لیکن حکومت کو نیشنل ایکشن پلان پرعمل کی توفیق نصیب نہ ہوئی ۔ فوجی عدالتوں کی توسیع کے معاملے پر پیپلزپارٹی کی کل جماعتی کانفرنس کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کو کراچی میں صحافیوں سے گفتگو میں کیا ۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پوری قوم نے متفقہ طور پر دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کے لئے نیشنل ایکشن پلان منظور کر لیا لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ آج بھی دہشتگرد بے گناہ معصوم شہریوں کو خون یں نہلا رہے ہیں اور حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی ۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کی موجودہ لہر سے یہ نیپاں ہوئی ہے کہ نیشنل ایکشن پلان ( نیب) پر کتنا عمل ہوا ۔

(جاری ہے)

اس پلان پر پوری کٹمنٹ کے ساتھ عمل میں جاتا تو آج ملک میں بے گناہ لوگ دہشتگردوں کا نشانہ نہ بنتے بلکہ ہر جگہ امن ہوتا ۔انہوں نے مزیدکہا کہ حکومت نیپ پر عملدرآمد کرنے میں ناکام ہو چکی ہے اور اب اپنی ناکامی چھپانے کے لئے دو سال کی مدت کے لئے بنائے گئے فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع چاہتی ہے اس بات سے انکار ممکن نہیں کہ دہشتگردی کا خاتمہ وقت کی اولین ضرورت ہے اور فوجی عدالتوںنے اپنی دو سالہ مدت میں بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن حکومت کو یہی تو اپنا کام کرنا چاہئے تھا لیکن افسوس کہ وہ ایسانہیں کر سکی ہے ۔

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین نے کہاکہ دہشتگردی کا خاتمہ چاہتے ہیں اور فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع کے سلسلے میں پیپلزپارٹی کی کل جماعتی کانفرنس کے بعد ہی عوام کے مفادات کو دیکھتے ہوئے حتمی فیصلہ کریں گے لیکن اگر حکومت فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع کر کے خود اپنی ذمہ داری نہیں نبھائے گی تو دہشت گردی کا سدباب ممکن ہی نہیں ۔ آصف زردفاری اپنیطرف مائل کرنے کی مہارت رکھتے ہیں ان کی پارٹی پاکستان پیپلزپارٹی بہت بڑی پرارٹی ہے اور سندھ میں ان کے وجود سے انکار نہیں کیا جا سکتا ۔

بعض قوتیں سیاسی جماعتوں کو نکیل ڈالنا چاہتی ہیں لیکن سیاسی جماعتوں کو لوگوں کے ساتھ رابطہ کرنے کا حق ہے جسے ان کو استعمال کرنے دیا جانا چاہئے ۔انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ اندرون سندھ دورے کئے ہیں جو خاصے کامیاب رہے ہیں اور ہمیں امیدہے کہ تحریک انصاف آئندہ عام انتخابات میں اندرون سندھ سے اچھے ووٹ حاصل کر لے گی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات