شیخ محمد بن راشد المکتوم کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی

دبئی کا حکمران سڑک کراس کرنے کیلئے گرین سگنل کا انتظار کرتے رہے

ہفتہ 25 فروری 2017 16:45

شیخ محمد بن راشد المکتوم کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2017ء) دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم سڑک کراس کرنے کے لیے گرین سگنل کا انتظار کرتے رہے، ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی۔

(جاری ہے)

دبئی کے حکمران محمد بن راشد المکتوم نے وی آئی پی کلچر کے نام پر گاڑیوں کی فوج رکھنے والے حکمرانوں کو آئینہ دکھا دیا۔ سڑک پار کرنے کے لیے شیخ محمد نے دیگر شہریوں کے ساتھ گرین سگنل کا انتظار کر کے نظم وضبط کی نئی مثال قائم کردی۔ انہوں نے بتا دیا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے۔گزشتہ روز انہوں نے دبئی میں خطرناک ڈرائیو کرنے والے افراد کو ایک ماہ تک روزانہ چار گھنٹے تک سڑک کی صفائی کرنے کی سزا بھی دی تھی۔

متعلقہ عنوان :