تنگی کچہری واقعہ کو تعلیمی نصاب میں شامل کیا جائے ،ناصر خان درانی

نئی نسل کو دہشت گردی کیخلاف جنگ میںپولیس و سکیورٹی اہلکاروں کی بہادری سے آگاہ کرنا ضروری ہے، آئی جی خیبرپختونخوا کی گفتگو

ہفتہ 25 فروری 2017 16:35

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2017ء) انسپکٹرجنرل خیبر پختونخوا ناصر درانی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تنگی میں دہشت گردی کے حملے کو ناکام بنا نے والے بہادر پولیس جوانوں کی بہادری کا قصہ تعلیمی نصاب میں شامل کیا جائے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی ناصر خان درانی نے کہا کہ موت ہمارے چاروں طرف گھوم رہی ہے ،ہماری پولیس بہادروجان نثار ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تنگی کچہری واقعہ میں اہلکار نے مشکوک شخص کو چادر اٹھانے کا کہا تو دہشت گرد نے خود کو اڑا لیا جبکہ جوانوں نے 15 منٹ تک دیگر 2 حملہ آرورں کو روکے رکھا اور پولیس نے جوانوں نے بہادری کی اعلیٰ مثال قائم کی اس لئے پولیس وسکیورٹی اہلکاروں کی بہادری کی حقیقی داستانوں کو نصاب کا حصہ ضرور بننا چاہیے تاکہ نئی نسل کو معلوم ہو سکے کہ وطن عزیز کے لئے سکیورٹی فورسز نے کتنی قربانیاں دی ہیں۔ناصر خان درانی نے تنگی کچہری واقعہ کو سکولوں کے نصاب میں شامل کرنے کا مشورہ بھی دیا۔یاد رہے کہ چارسدہ میں تنگی کچہری کے باہر خودکش حملے کے نتیجے میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :