سانحہ بلدیہ کیس،بغیر کارروائی کے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی

ہفتہ 25 فروری 2017 16:33

سانحہ بلدیہ کیس،بغیر کارروائی کے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2017ء) کراچی میں انسدادہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ بلدیہ کے مقدمہ کی سماعت بغیرکارروائی کے ملتوی کردی تفصیلات کے مطابق کراچی میں انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ بلدیہ کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی ہے مذکورہ مقدمہ کوصوبائی محکمہ داخلہ نے جیل میںچلانے کانوٹیفکیشن جاری کیاتھاجس میں کہاگیا تھاکہ سانحہ بلدیہ جس میں 250سے زائد افرادکوزندہ جلادیاگیاتھااس کی سماعت سکیورٹی وجوہات کی بناء پرجیل میں کی جائے گی انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اس سے قبل ہونے والی سماعت پرمعاملہ انسداددہشت گردی کی عدالتوںکے منتظم جج کوبھیج دیاتھاتاہم منتظم عدالت سے جواب نہ آنے پرسماعت ملتوی کردی گئی جبکہ مقدمہ میںنامزدملزمان رکن سندھ اسمبلی رئوف صدیق عدالت میں پیش ہوئے جبکہ مرکزی ملزم ابراہیم عرف بھولاکوجیل سے عدالت نہیںلایاگیا۔

متعلقہ عنوان :