اگلے 2روز کے دوران ملک میں بارش کا امکان نہیں ،محکمہ موسمیات

ہفتہ 25 فروری 2017 16:29

اگلے 2روز کے دوران ملک میں بارش کا امکان نہیں ،محکمہ موسمیات
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2017ء) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے فورکاسٹنگ آفیسر راشد بلا ل کے مطابق اگلے 2روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہاتاہم کوئٹہ ڈویژن میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔

(جاری ہے)

کوئٹہ شیخ ماندہ 02، سمنگلی 01) ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت گوپس ، استورمنفی05، کالام، دیر، پارہ چنار منفی04، مالم جبہ، بگروٹ منفی 03، راولاکوٹ منفی 02 ، سکردو ، قلات میں 01 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ لاہور میں کم سے کم 09، کراچی 18، پشاور ، کوئٹہ اور اسلام آباد میں 07،گلگت 05،چترال 03اور ہنزہ میں 01تک رہنے کا امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :