مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی انتہاہو چکی ‘6ماہ سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ نے عوام سے جینے کا حق چھینا ہواہے ‘مقبوضہ کشمیر کے عوام تحریک آزادی کشمیر کیلئے 70سالوں برسرپیکار اور بھارتی افواج کے ہر مظالم اور بربریت کا ڈٹ کا مقابلہ کر رہی ہے

سینئر حریت رہنماء چیئرمین ملی فورم محمد اسلم ملک کی صحافیوں سے بات چیت

ہفتہ 25 فروری 2017 16:18

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2017ء) مقبوضہ کشمیر کے اندر ڈھائے جانے والے مظالم کی انتہاہو چکی ہے چھ ماہ سے مقبوضہ کشمیر کے اندر کرفیو نافذ کر کے عوام سے جینے کا حق چھینا جارہا ہے مگر مقبوضہ کشمیر کے عوام تحریک آزادی کشمیر کیلئے گزشتہ ستر سالوں برسرپیکار اور بھارتی افواج کے ہر مظالم اور بربریت کا ڈٹ کا مقابلہ کر رہی ہے ۔

حالیہ چند ماہ میں تحریک آزادی کشمیر میں وہ جوش و جذبہ دیکھنے کو ملا ہے جس نے کشمیری عوام کی تحریک آزادی کشمیر کیلئے جاری جدوجہد میں نئی جلا بخشی ہے بزرگ ، بچے ، نوجوان اور خواتین آزادی کی امنگ اور پاکستان کا پرچم اٹھا کر پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا رہی ہے ۔ ان خیالات کااظہار سینئر حریت رہنماء چیئرمین ملی فورم محمد اسلم ملک نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

محمد اسلم ملک نے کہا کہ حکمران فوٹو سیشن اور اخباری بیانات دیکر مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کی باتیں کر رہے ہیں جو کشمیری عوام کے زخموں سے پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک متفقہ پلیٹ فارم پر آنا چاہیے اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کیلئے بھرپور کردارادا کرنا چاہیے تاکہ مسئلہ کشمیر کو بھرپور طریقہ سے اجاگر کیا جا سکے ۔

انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے ہر موقع پر کشمیریوں کے مئوقف اور تشخص کی بھرپور طریقہ سے حمایت کی افواج پاکستان نے مسئلہ کشمیر کیلئے تین بڑی جنگیں لڑی اور آج تک افواج پاکستان کشمیریوں کی سیاسی اخلاقی اور سفارتی حمایت کیلئے آگے بڑھ رہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ افواج پاکستان سیاسی ، سفارتی محاذ پر مسئلہ کشمیر کو بھرپور طریقہ سے اجاگر کیا اور اس بھارتی حکمرانوں کو یہ باورکرایا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری گزشتہ ستر سالوں نے بھارتی کی آٹھ لاکھ افواج نے نمبردآزما ہیں اور جب تک کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق نہیں مل جاتا اس وقت کشمیری قوم کسی بھی صورت اپنے اس حق سے دستبردار نہیں ہوگی بھارتی حکمران اور بھارتی افواج کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی تحریک کو دبانے کیلئے ان پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے لیکن کشمیری قوم لاکھوں جانوں کا نذرانہ دینے باوجود بھارتی افواج کے ہر ظلم ، ستم اور بربریت کا ڈٹ کا مقابلہ کر رہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب کشمیر ی قوم آزادی کا مزا چکھیں گے اور بھارتی کا ایک نہ ایک دن مقبوضہ کشمیر کے اندر سے اپنی افواج کا انخلاء ممکن بنانا ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :