چوہدری محمد ابراہیم ضیاء کی بحیثیت مستقل چیف جسٹس تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہیں‘ بار کونسل آزاد کشمیر

ہفتہ 25 فروری 2017 16:18

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2017ء) چوہدری محمد ابراہیم ضیاء کی بحیثیت مستقل چیف جسٹس تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔چیئرمین کشمیر کونسل نے بروقت نوٹیفکیشن جاری کیا جو خوش آئند ہے ۔صدر آزادکشمیر اور وزیر اعظم کے بھی شکر گزار ہیں ۔ان خیالات کا اظہار بار کونسل کے وائس چیئرمین شوکت علی کیانی و چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی راجہ سجاد احمد خان ،ممبران بار کونسل راجہ امجد علی خان ،خواجہ منظور قادر ،میر شرافت حسین ،سید شفقت حسین گردیزی ،مقبول الرحمان عباسی ،بلقیس رشید منہاس اور چوہدری شبیر احمد نے کیا ۔

(جاری ہے)

وکلاء رہنمائوں نے کہا کہ چوہدری محمد ابراہیم ضیاء کو بطور وکیل اور بطور جج عرصہ انتہائی شاندار رہا ۔وکلاء نے چوہدری محمد ابراہیم ضیاء کے چیف جسٹس بنے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔پہلی بار بروقت مستقل چیف جسٹس کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری ہوا۔ماضی میں پہلے قائمقام چیف جسٹس کا نوٹیفکیشن جاری کیا جاتا تھا اور طویل عرصہ کے بعد مستقل نوٹیفکیشن ہوتا تھا ۔جس سے وکلاء اور عدلیہ میں ایک اضطرابی کیفیت رہتی تھی ۔مگر موجودہ حکومت نے بروقت نوٹیفکیشن جاری کر کے آئین کی بالادستی اور اداروں کے تقدس کا خیال رکھا ۔جس پر وکلاء برادری تمام ذمہ داران کو مبارکباد پیش کرتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :