محکمہ تعمیرات عامہ کی مکمل خاموشی اور لاپرواہی باعث قائداعظم کرکٹ سٹی ہسپتال روڈانتہائی خستہ حال ہو چکی ہے ‘عوام کی قیمتی گاڑیاں تباہ ہو رہی ہے ‘حکومت اور متعلقہ ادارہ جات کی خاموشی کسی بھی لمحہ فکریہ سے کم نہیں ہے

میرپورکی سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری خلیل احمد بدلی کی صحافیوں سے بات چیت

ہفتہ 25 فروری 2017 16:18

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2017ء) میرپورکی سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری خلیل احمد بدلی نے کہا ہے کہ محکمہ تعمیرات عامہ کی مکمل خاموشی اور لاپرواہی کے باعث قائداعظم کرکٹ سٹی ہسپتال روڈانتہائی خستہ حال ہو چکی ہے جس کے باعث عوام کی قیمتی گاڑیاں تباہ ہو رہی ہے حکومت اور متعلقہ ادارہ جات کی خاموشی کسی بھی لمحہ فکریہ سے کم نہیں ہے حکومت کو میرپور کی حالت زار پر رحم کرنا چاہیے اور مقامی ایم ایل اے سمیت کابینہ کے دیگر وزراء کرام کو میرپور کی سڑکات کی بہتری کے علاوہ شہر میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے چاہیں ۔

ان خیالات کااظہار انہوںنے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ خلیل احمد بدلی نے کہا کہ شہر کی سڑکات کھنڈرات میں تبدیل ہو چکی ہے دو دہائیوں قبل سڑکات کو تعمیر کیا گیا اور اس کے بعد آنے والے حکومتوں اور متعلقہ ادارہ جات نے میرپور کی سڑکات پر توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے میرپور کھنڈرات میں تبدیل ہو چکا ہے ان ہی سڑکات میں ایک سڑک سٹی ہسپتال ایف ٹو روڈ گزشتہ کئی سالوں سے کھنڈرات میں تبدیل ہو چکی ہے جس پر محکمہ تعمیرات عامہ توجہ نہیں دے رہا محکمہ کی عدم دلچسپی اور لاپرواہی اس حد تک پہنچ چکی ہے کہ لوگوں کی کروڑوں روپے کی قیمتی گاڑیاں تباہ ہو رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرپور کو منی لندن بنانے کے دعویداروں کو شہر کی حالت زار پر رحم کرنا چاہیے اور میرپور کی ٹوٹی پھوٹی ہوئی سڑکات پر توجہ دیتے ہوئے ان کو فی الفور تعمیر کروانا چاہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیکٹر ایف ٹو میں مقیم رہائشیوں کو شدید مشکلات سے دوچار ہونا پڑھ رہا ہے جبکہ عوام علاقہ کی قیمتی گاڑیاں کھٹار بنتی چلی جارہی ہے تعمیراتی ادارے اپنی ناقص حکمت عملی کے باعث میرپور جسے چند سال قبل منی لندن کے نام سے پکارا جاتا رہا ہے آج ان اداروں کی مرہون منت میرپور شہر منجودوڑو کا روپ اختیار کرتا چلا جارہا ہے جس کی ذمہ دار محکمہ تعمیرات عامہ اور دیگر تعمیراتی اداروں پر عائد ہوتی ہے ۔

۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ تعمیرات کی بے حسی اور لاپرواہی کے باعث میرپور کی سڑکات میں ناقص میٹریل کے استعمال کی وجہ سے سڑکیں گزشتہ کئی سالوں سے کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور متعلقہ ادارہ جات کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ فوری طورپر سڑک کو از سر نو تعمیر کریں ۔ انہوں نے کہا کہ سیکٹر ایف ٹو سٹی ہسپتال روڈکئی سال گزر جانے کے باوجود تعمیر نہ ہونے کے باعث یہاں پر رہنے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ سڑک کی تباہی کا یہ عالم ہے کہ روڈ مکمل طورپر خستہ حال ہو چکی ہے جس سے کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ تعمیرات عامہ فوری طور پر سڑک کو دوبارہ تعمیر کرئے تاکہ یہاں پر رہنے والے رہائشیوں کو سکھ کا سانس مل سکے ۔

متعلقہ عنوان :