آزادکشمیر میں جمہوری ماحول قائم رکھنا چاہتے ہیں۔آپس میں اختلافات ہوتے ہیں لیکن ان کا حل بھی موجود ہوتا ہے‘میرے لیے ساری پولیٹکل لیڈرشپ قابل احترام ہے‘احتجاج ہر کسی کا جمہوری حق ہے لیکن کسی کو ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے کی اجازت نہیںدینگے ‘ریاست کی عزت اور وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا۔ مظلوم اور چھوٹی برادری والوں کے ساتھ کھڑا ہوں‘ کسی کو غریب کا حق نہیں مارنے دوں گا‘ اہل قلم کو صحافتی ذمہ داریاں پوری کرکے حلف کی پاسداری کرنی چاہیے‘سینٹرل پریس کلب ریاست کا مرکزی ادارہ ہے ‘میڈیا کو جدید ٹولز سے تحریک آزادی کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے

وزیر اعظم فاروق حیدر خان کا مرکزی ایوان صحافت مظفرآباد کے نومنتخب ممبران اور اراکین مجلس عاملہ کی تقریب حلف برداری سے خطاب

ہفتہ 25 فروری 2017 16:16

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2017ء) وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں جمہوری ماحول قائم رکھنا چاہتے ہیں۔آپس میں اختلافات ہوتے ہیں لیکن ان کا حل بھی موجود ہوتا ہے۔میرے لیے ساری پولیٹکل لیڈرشپ قابل احترام ہے۔احتجاج ہر کسی کا جمہوری حق ہے لیکن کسی کو ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے کی اجازت نہیںدیں گے۔

ریاست کی عزت اور وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا۔ مظلوم اور چھوٹی برادری والوں کے ساتھ کھڑا ہوں۔کسی کو غریب کا حق نہیں مارنے دوں گا۔ اہل قلم کو صحافتی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے حلف کی پاسداری کرنی چاہیے۔سینٹرل پریس کلب ریاست کا مرکزی ادارہ ہے جس نے نامور صحافی پیدا کیے۔

(جاری ہے)

میڈیا کو جدید ٹولز کے ذریعے تحریک آزادی کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔

مسئلہ کشمیر پر کسی سے کوئی جھگڑا نہیں ہے ہمارا مشترکہ دشمن ہندوستان ہے جس نے گزشتہ ستر سالوں سے ریاستی عوام کے حقوق غصب کر رکھے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی ایوان صحافت مظفرآباد کے نومنتخب ممبران اور اراکین مجلس عاملہ کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چوہدری لطیف اکبر، تحریک انصاف آزادکشمیر کے سیکرٹری جنرل دیوان غلام محی الدین،صدر سینٹرل پریس کلب سہیل مغل،جنرل سیکرٹری ذوالفقار بٹ اوربشارت مغل نے بھی خطاب کیاجبکہ وزیر ٹرانسپورٹ ناصر ڈار،وزیر سپورٹس چوہدری سعید،ممبران اسمبلی ڈاکٹر مصطفی بشیر ، چوہدری محمد سعید،سیکرٹری اطلاعات منصور قادر ڈار،ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال، راجہ مبشر اعجاز،راجہ ساجد،شوکت جاوید میر، چوہدری منظور احمد ،اسد حبیب اعوان اور محتلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے افراد شریک ہوئے۔

اس موقع پر وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے نومنتخب ممبران سینٹرل پریس کلب جبکہ پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری لطیف اکبر نے ممبران مجلس عاملہ سے انکے عہدے کا حلف لیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہا کہ اہل قلم کی ذمہ داری ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں حق خوداردیت کے لیے برسرپیکار کشمیریوں کی آواز کو بیرونی دنیا تک جاندار انداز میں پہنچائیں۔

اخبار کے معیار کا انحصار اسکی خبر پر ہوتا ہے اس لیے ضروری ہے کہ خبر میں شائستہ زبان استعمال کی جائے اور کسی کی تضحیک نہ کی جائے۔یہاں کی خبریں مقبوضہ کشمیر میں بھی پڑھی جاتی ہیں اس لیے یہاں کے صحافیوں کی ذمہ داریاں اور بھی زیادہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگلے مالی میں سینٹرل پریس کلب کی عمارت کے لیے فنڈز فراہم کریں گے ۔پریس فائونڈیشن کی گرانٹ میں اضافے کے لیے اقدامات کریں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ترقیاتی محکمہ جات کا ایک فیصد بجٹ محکمہ اطلاعات کو منتقل کریں گے تاکہ اخبارات کو اشتہارات کے بلات کی ادائیگی بروقت ممکن ہوسکے۔آزادکشمیر ٹیلی ویثرن کو حکومت آزادکشمیر کی تحویل میں لینے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں جبکہ سپیشل کیمونیکشن آرگنائزیشن کے ذریعے آزادکشمیر میں جلد 3G/4Gسروس کا آغاز کر دیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ پترینڈ پراجیکٹ سے اگلے ماہ مظفرآباد کو بجلی کی فراہمی شروع ہوجائیگی۔

وفاق کے ساتھ آزادکشمیر کے جملہ معاملات جلد حل کرلیں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ سینٹرل پریس کلب کی جانب سے ہر سال باقاعدگی کے ساتھ انتخابات کا انعقاد خوش آئند ہے جس کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سینٹرل پریس کلب کے عہدیداران تحریک آزادی کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے اپنا موثر کردار ادا کریں۔تحریک آزادی کشمیر کے حوالہ سے ہم جملہ اختلافات بھلا کر کام کرنے کو تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :