قادیانیت معاشرے کا ناسور اور ملک عزیز کیلئے خطرناک ہیں ‘نئی ہونے والی مردم شماری میں قادیانیوں کو اقلیت شمار کیا جائے‘ وزیراعظم آزادکشمیر نظریاتی کونسل کے اجلاس میں کیے جانے والے اعلانات پر فی الفور عمل درآمد کروائیں

مذہبی و سیاسی رہنما مفتی خواجہ یاسر ولی کی صحافیوں سے بات چیت

ہفتہ 25 فروری 2017 16:14

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2017ء) قادیانیت اس معاشرے کا ناسور اور ملک عزیز کے لئے انتہائی خطرناک ہیں نئی ہونے والی مردم شماری میں قادیانیوں کو اقلیت شمار کیا جائے۔ وزیراعظم آزادکشمیر نظریاتی کونسل کے اجلاس میں کیے جانے والے اعلانات پر فی الفور عمل درآمد کروائیں۔ ان خیالات کا اظہارممتاز مذہبی و سیاسی رہنما مفتی خواجہ یاسر ولی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قادیانیوں نے ہمیشہ پاکستان کے مفادات کو زک پہنچائی ہے اور یہ طبقہ سادہ لوح مسلمانوں کو نوکری اور چھوکری کا جھانسہ دے کر مرتد بنا رکھا ہے۔ آزادکشمیر میں بالخصوص مظفرآباد، کوٹلی، میرپور اور ڈڈیال میں یہ سادہ لوح مسلمانوں کو دولت کا لالچ دے کر مرتد بنا رہے ہیں جبکہ حکومت پاکستان انہیں بہت عرصہ پہلے غیر مسلم اقلیت قرار دے چکی ہے مگر آزادکشمیر کی بیورو کریسی میں بیٹھے ہوئے قادیانیوں نے قرارداد ختم نبوت کو آج تک قانون کا حصہ نہیں بننے دیا۔ انہوں نے کہا کہ مرزا قادیانی کی کتابوں میں آج بھی وہ توہین آمیز مواد موجود ہے جس میں اس نے انبیاء ، ازواج مطہرات اور سرکار دو عالم ؐ کی گستاخیاں کی گئی ہیں۔