جنوبی پنجاب میں اربوں روپے کے میگا پراجیکٹس مکمل کئے گئے ہیں،شوکت عزیز بھٹی

ہفتہ 25 فروری 2017 16:07

لاہور۔25 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی نے کہا ہے کہ عوام کی ترقی اور خوشحالی کے منصوبے جس تیزی سے آگے بڑھائے جا رہے ہیں ماضی میں اس کی نظیر نہیں ملتی،جنوبی پنجاب کے عوام کی فلاح و بہبود کے بڑے پروگرامز پر پیش رفت کی نگرانی ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کو اپنا نصب العین سمجھتی ہے اور خدمت خلق ہمارا اوڑھنا بچھونا ہے، ہمارا ہر قدم کم وسیلہ طبقات کی فلاح و بہبود اور انہیں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے اٹھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تیز رفتار ترقی کیلئے جدید انفراسٹرکچر نہایت اہمیت کا حامل ہے اور پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں انفراسٹرکچر کے منصوبو ںکا جال بچھا دیا ہے، جنوبی پنجاب میں اربوں روپے کے میگا پراجیکٹس مکمل کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :