اسلام گڑھ میں چور غریب آدمی دولاکھ روپے مالیتی کی 8بکریاں لے اڑے

ہفتہ 25 فروری 2017 16:07

اسلام گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2017ء) تھانہ پولیس اسلام گڑھ کی حدود میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ۔ اسلام گڑھ کے نواحی گائوں گڑھا زلفومیں بکری چور غریب آدمی کی آٹھ عدد بکریاں جن کی مالیات دو لاکھ روپے سے زیادہ ہے لے اڑے ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ پولیس اسلام گڑھ کی حدود میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ ۔

(جاری ہے)

مساجد کی ٹوٹیاں ،پائپ اور اب اسلام گڑھ کے نواحی گائوں گڑھا زلفو کے نذرحسین ولد محمد حسین کی آٹھ عدد بکریاں چوری ہوگئیں چور رات کی تاریکی میں مکان کا تالہ توڑ کر اندر سے آٹھ بکریاں چوری کرکے لے اڑے ۔

یہ آٹھ بکریاں غریب انسان کا سرمایہ تھیں چوروں کا اب تک کوئی سراغ نہیں مل سکا ۔نذر حسین نے تھانہ پولیس اسلام گڑھ میں بکری چوروں کے خلاف درخواست دے دی ہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے چوروں کی تلاش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :