ساہیوال انسداد دہشت گردی کورٹ سے پولیس مقابلہ میں دو ڈاکوئوں کی ہلاکت ، گرفتار ساتھی کی ضمانت پر رہائی کا حکم ۔

ہفتہ 25 فروری 2017 16:07

ساہیوال انسداد دہشت گردی کورٹ سے پولیس مقابلہ میں دو ڈاکوئوں کی ہلاکت ..
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2017ء) سپیشل جج انسداد دہشت گردی کورٹ ساہیوال شبیر حسین اعوان نے پولیس مقابلہ کے دوران اپنے دو ساتھی ڈاکوئوں کے قتل اور پولیس مقابلہ میں گرفتار ملزم محمد ظفر اقبال کی درخواست ضمانت منظور کر لی اور ملزم کو ایک ، ایک لاکھ روپے کے دو ضمانت نامے داخل کرانے پر رہائی کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

اثتغاثہ کے مطابق 15فروری 2015کو صدر اوکاڑہ کے علاقہ میں پولیس صدر اوکاڑہ اور ڈاکوئوں میں مقابلہ کے نتیجہ میں دو ڈاکو محمد آصف اور محمد ساجد مارے گئے تھے جبکہ محمد ظفر اقبال کو پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا تھا اور دو ڈاکو مقابلہ کے بعد فرا ر ہو گئے تھے پولیس نے دونوں ڈاکوئوں کی موت محمد ظفر اقبال کی فائرنگ کا نتیجہ قرار دی تھی اور پولیس نے مقدمہ 149-148-186-353-324-302ت پ اور 7انسداد دہشت گردی ایکٹ درج کرکے ملزم محمد ظفر اقبال کو جیل بھیج دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :