تبلیغی جماعت لاہور ڈویژن کا سالانہ جوڑ رائے ونڈ میں شروع

ایک لاکھ سے زائد کارکنان پہنچ گئے ، آج اختتامی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہو جائیگا

ہفتہ 25 فروری 2017 16:04

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2017ء) تبلیغی جماعت لاہور ڈویژن کا سالانہ جوڑ رائے ونڈ میں شروع ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق تبلیغی جماعت لاہور ڈویژن کے کارکنان کا سالانہ جوڑ جامع مسجد ابراہیم میں منعقد ہونے کی بجائے رائے ونڈ پنڈال میں شروع ہو گیا ہے اور ایک لاکھ سے زائد کارکنان رائے ونڈ پہنچ گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

جوڑ کے شرکاء کے قیام وطعام کے انتظامات مکمل ہیں ۔ سکیورٹی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں جوڑ آج ( اتوار) اختتامی دعا کے بعد اختتام پذیر ہو جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :