خود کو وفاقی وزیر کی سیکرٹری ظاہر کرنے والی خاتون ملزمہ تسنیم فاطمہ کو بارہ سال کی سزا کا حکم

ہفتہ 25 فروری 2017 16:04

خود کو وفاقی وزیر کی سیکرٹری ظاہر کرنے والی خاتون ملزمہ تسنیم فاطمہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2017ء)خود کو وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف شاہ کی سیکرٹری ظاہر کرنے والی خاتون ملزمہ تسنیم فاطمہ کو عدالت نے بارہ سال کی سزا کا حکم سنا دیا۔

(جاری ہے)

جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد کی عدالت میں خود کو وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف شاہ کی سیکرٹری ظاہر کرنے والی تسنیم فاطمہ کو پیش کیا گیا پولیس کے مطابق ملزمہ تسنیم فاطمہ نے 2014 میں وزارت مذہبی امور کی عمارت کو استعمال کرتے لوگوں سے پیسے لوٹے ملزمہ نے مجموعی طور پر چون لوگوں سے ایک کروڑ روپے سے زائد کا فراڈ کیا عدالت نے ثبوتوں کی بنیاد پر ملزمہ کو بارہ سال کی سزا کا حکم سناتے ہوئے ایک لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا ۔