وزیراعظم کے دورہ ترکی سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے،آزاد تبسم

ہفتہ 25 فروری 2017 15:18

لاہور۔25 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) مسلم لیگ( ن) کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا دورہ ترکی انتہائی کامیاب رہا ،ا س دورے سے پاکستان اور ترکی کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے،وزیراعظم نے درست کہا ہے کہ ہم کام کرتے ہیں اور مخالفین صرف باتیں ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سی پیک کے علاوہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پنجاب میں گیس کی بنیاد پر 3600 میگا واٹ کے منصوبے بھی لگائے جا رہے ہیں، تین سال میں ملک میں ہر طرف ترقی ہوئی،ملک بھر میں خوشحالی کاسفر جاری ہے،انہوں نے کہاکہ ملک سے بے روزگاری کے خاتمہ کے لئے کئی منصوبوں پر کام جاری ہے ، ماضی میں اگر توانائی کے بحران پر قابو پالیا جاتو اب صورت حال مختلف ہوتی،انہوں نے کہا چین نے مشکل کی گھڑی میں پاکستان کا ہاتھ تھام کر دوستی کا حق نبھایا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چین ہماری مدد کوآیا ہے تا ہم کچھ لوگ مدد کرنے کی بجائے پاکستان کے ساتھ دشمنی پر اتر آئے ہیں ،جنہوں نے قرضے معاف کرائے اور قومی دولت لوٹی انکا بھی کڑا احتساب ہونا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :