ْہم ہی ملک میں حقیقی اپوزیشن کر رہے ہیں اصولوں پر سمجھوتے نہیںکر یں گے ‘ چوہدری محمدسرور

ہم حق سچ ‘ آئین وقانون اور حقیقی جمہو ریت کی بات کرتے ہیں‘حکمرانوں کو قوم سے مسائل کے حل کیلئے کیے جانیوالے وعدوں پر مکمل عملد درآمد کر نا ہوگا‘تحر یک انصاف ہر گزرتے دن کیساتھ مضبوط ہو رہی ہے آنیوالا وقت تحر یک انصاف کا ہو‘ پارٹی کارکنوں کے وفود سے گفتگو

ہفتہ 25 فروری 2017 15:17

ْہم ہی ملک میں حقیقی اپوزیشن کر رہے ہیں اصولوں پر سمجھوتے نہیںکر یں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2017ء) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ہم ہی ملک میں حقیقی اپوزیشن کر رہے ہیں اصولوں پر سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیںہوتا‘ہم حق سچ ‘ آئین وقانون اور حقیقی جمہو ریت کی بات کرتے ہیں‘حکمرانوں کو قوم سے مسائل کے حل کیلئے کیے جانیوالے وعدوں پر مکمل عملد درآمد کر نا ہوگا‘تحر یک انصاف ہر گزرتے دن کیساتھ مضبوط ہو رہی ہے آنیوالا وقت تحر یک انصاف کا ہوگا۔

اپنے دفتر میں پارٹی کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف نے بطور اپوزیشن جماعت اپنی بھر پور ذمہ داری ادا کی ہے اور ہمیں جہاں بھی کر پشن ‘ظلم ‘ناانصافی سمیت کوئی مسئلہ نظر آتا ہے ہم اسکے خلاف آواز بلند کرتے ہیںا ور آئندہ بھی کرتے رہیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کے تمام مطالبات آئین وقانون کے مطابق ہے ہم نے کبھی کوئی غیر جمہو ری اور غیر آئینی مطالبہ نہیں کیا اگر ہم کر پشن کے خاتمے ‘ملک میں حقیقی جمہو ریت کے قیام اور شفاف احتساب کا مطالبہ کر رہے ہیں تو یہ قومی امنگوں کی تر جمانی ہے اور ان مطالبات کی منظوری کے بغیر ملک کسی صورت آگے نہیں بڑھ سکتا ۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے اقتدار میںا ٓنے سے پہلے قوم سے جتنے بھی وعدے کیے ان پر عمل کیا جا چاہیے تاکہ عوام کو لوڈشیڈ نگ ‘مہنگائی اور بے روزگاری سمیت دیگر مسائل سے مکمل نجات مل سکے ۔

متعلقہ عنوان :