پیمراکا نیکٹا ایڈوائزری کی روشنی میں قیام امن کے معاملات پر ٹی وی چینلز کو باضابطہ اخلاق سے متعلق ہدایت جاری

ہفتہ 25 فروری 2017 15:17

پیمراکا نیکٹا ایڈوائزری کی روشنی میں قیام امن کے معاملات پر ٹی وی چینلز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2017ء)پیمرانے نیکٹا ایڈوائزری کی روشنی میں قیام امن کے معاملات پر ٹی وی چینلز کو باضابطہ اخلاق سے متعلق ہدایت جاری کردی ہیں،ٹی وی چینلز کو سیکیورٹی الرٹس جاری کرنے سے روک دیا گیا ہے اور واضح کیا گیا ہے کہ اس قسم کی خبروں سے شہریوں میں بے چینی اور اضطراب پھیلتا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پیمرا نے انسداد دہشتگردی کی قومی اتھارٹی (نیکٹا)کی ایڈوائزری کمیٹی کی روشنی میں براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کو ہدایات جاری کردیں۔پیمرا نے کہا ہے کہ ٹی وی چینلز سیکیورٹی الرٹس نشر کرنے سے گریز کریں،ایسی خبریں عوام میں بے چینی اور اضطراب کا سبب بنتی ہیںاور ایسی خبروں سے سیکیورٹی اداروں کی کارروائی بھی اثر انداز ہوتی ہے