Live Updates

پانامہ کیس کے بعد ہر جگہ عمران سے ٹی ٹوینٹی ہو گا‘ عابد شیر علی

پانامہ کیس کے بعد ہر جگہ عمران سے ٹی ٹوینٹی ہو گا‘ نواز شریف کی شاٹ اتنی تیز ہو گی کہ عمران بال نہیں پکڑ سکے گا‘ عمران خان نے ہمارے بزرگوں کا ٹرائل کیا‘ ہم نے 1970 سے اپنا حساب کتاب دیا ہے‘ اب نون لیگ کا ہر کارکن عمران کا گریبان پکڑے گا‘ عمران خان فلیٹس اور منی لانڈرنگ کا کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکا ‘ جھوٹے الزام لگانے والے کیخلاف کارروائی کیلئے قانون سازی ہونی چاہئے‘ شاہ محمود قریشی جعلی پیر ہے ، ایک ایک پائی کا حساب دینا ہو گا‘ شیخ رشید کدھر جاؤ گے جب محکمہ اوقاف تمہیں لال حویلی سے باہر پھینکے گا‘ لال حویلی کی جگہ بیوہ گھر بنے گا اور مسکین یتیم رہیں گے‘ شیخ رشید ہم نے منی ٹریل دے دی ، مخالفین کب دیں گے ‘ یہ سال پاکستان کے اندھیرے ختم ہونے کا سال ہے‘ ہم نے لوڈشیڈنگ زیرو کر دی اور دہشت گردی کا خاتمہ کر دیا وزیر مملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی کی فیسکو آفس میں میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 25 فروری 2017 15:14

پانامہ کیس کے بعد ہر جگہ عمران سے ٹی ٹوینٹی ہو گا‘ عابد شیر علی
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2017ء) وزیر مملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کا فیصلہ اچھا آئے گا‘ پانامہ کیس کے بعد ہر جگہ عمران سے ٹی ٹوینٹی ہو گا‘ نواز شریف کی شاٹ اتنی تیز ہو گی کہ عمران بال نہیں پکڑ سکے گا‘ عمران خان نے ہمارے بزرگوں کا ٹرائل کیا‘ ہم نے 1970ء سے اپنا حساب کتاب دیا ہے‘ اب نون لیگ کا ہر کارکن عمران کا گریبان پکڑے گا‘ عمران خان فلیٹس اور منی لانڈرنگ کا کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکا ‘ جھوٹے الزام لگانے والے کیخلاف کارروائی کیلئے قانون سازی ہونی چاہئے‘ شاہ محمود قریشی جعلی پیر ہے ، ایک ایک پائی کا حساب دینا ہو گا‘ شیخ رشید کدھر جاؤ گے جب محکمہ اوقاف تمہیں لال حویلی سے باہر پھینکے گا‘ لال حویلی کی جگہ بیوہ گھر بنے گا اور مسکین یتیم رہیں گے‘ شیخ رشید ہم نے منی ٹریل دے دی ، مخالفین کب دیں گے ‘ یہ سال پاکستان کے اندھیرے ختم ہونے کا سال ہے‘ ہم نے لوڈشیڈنگ زیرو کر دی اور دہشت گردی کا خاتمہ کر دیا۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کو یہاں فیسکو آفس میں میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ عابد شیر علی نے کہا اس امید کا اظہار کیا کہ پانامہ کیس کا آنے والا فیصلہ اچھا آئے گا۔ انہوں نے کہاکہ ہم پر تنقید کرنے والوں سے ایک ایک چیز کا حساب مانگیں گے۔ پانامہ کیس کے بعد ہر جگہ عمران سے ٹی ٹوینٹی ہو گا۔ عمران خان نے ہمارے بزرگوں کا ٹرائل کیا۔ عابد شیرعلی نے کہا کہ ہم نے 1970ء سے اپنا حساب کتاب دیا ہے۔

چور اور ڈاکو کی اولاد خود اشتہاری ہے۔ نواز شریف کی شاٹ اتنی تیز ہو گی کہ عمران بال نہیں پکڑ سکے گا۔ وزیر مملکت پانی و بجلی نے کہا کہ اب نون لیگ کا ہر کارکن عمران کا گریبان پکڑے گا۔ عمران خان فلیٹس اور منی لانڈرنگ کا کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکا ۔ جھوٹے الزام لگانے والے کیخلاف کارروائی کیلئے قانون سازی ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ڈاکو کو للکار رہے ہیں کہ وہ بھی تیار ہو جائے۔

شاہ محمود قریشی جعلی پیر ہے ، ایک ایک پائی کا حساب دینا ہو گا‘ شیخ رشید کدھر جاؤ گے جب محکمہ اوقاف تمہیں لال حویلی سے باہر پھینکے گا‘ لال حویلی کی جگہ بیوہ گھر بنے گا اور مسکین یتیم رہیں گے‘ شیخ رشید ہم نے منی ٹریل دے دی ، مخالفین کب دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی جعلی پیر ہے ، ایک ایک پائی کا حساب دینا ہو گا۔ یہ سال پاکستان کے اندھیرے ختم ہونے کا سال ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے لوڈشیڈنگ زیرو کر دی اور دہشت گردی کا خاتمہ کر دیا۔ عابد شیر علی نے کہا کہ پی ایس ایل کا فائنل بیرون لک کی بجائے پاکستان میں ہونا چاہئے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات