زاہد حامدنے پارلیمانی جماعتوں کو فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کا نیا مجوزہ آئینی ترمیمی بل بھیج دیا

بل چار صفحات پر مشتمل ، نئی تجاویز شامل ،ترمیم میں مذہب اور مسلک کے الفاظ برقرار رکھنے اور دینی جماعتوں کی تسلی و تشفی کیلئے ریاست کے خلاف سنگین کارروائیاں کے اضافی الفاظ شامل فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کیلئے پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس منگل کو ہوگا ،ایجنڈا جاری ،حکومت کا پیپلزپارٹی کی اے پی سی میں شرکت کا عندیہ

ہفتہ 25 فروری 2017 15:14

زاہد حامدنے پارلیمانی جماعتوں کو فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کا نیا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2017ء) وفاقی وزیر قانون و انصاف زاہد حامد نے پارلیمانی جماعتوں کو فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے نئے مجوزہ آئینی ترمیمی بل ای میلز کے ذریعے بھیج دیا جبکہ پارلیمانی قائدین کے آئندہ کے مشاورتی اجلاس کا بھی ہفتہ کو ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے،ا جلاس منگل کو ہوگا،حکومت کی طرف سے اپوزیشن کی بڑی جماعت کی اے پی سی میں شرکت کا عندیہ دے دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ روز وزارت کی جانب سے خصوصی اہتمام کے ساتھ پارلیمانی جماعتوں کو ائی میلز کے ذریعے فوجی عدالتوں سے متعلق آئینی ترمیمی بل کا مسودہ بھیج دیا گیا ہے،بل چار صفحات پر مشتمل ہے اور اس میں نئی تجاویز بھی شامل ہیں،ترمیم میں مذہب اور مسلک کے الفاظ برقرار رکھنے اور اس معاملے پر دینی جماعتوں کی تسلی و تشفی کیلئے ریاست کے خلاف سنگین کارروائیاں کے اضافی الفاظ شامل کردیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پارلیمانی قائدین کے مشاورتی اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے،20بڑی چھوٹی پارلیمانی جماعتون کے رہنمائوں کو مشاورتی اجلاس میں منظور کیا گیا ہے،28فروری منگل کو اجلاس میں متفقہ مسودے کے معاملے پر پیشرفت کے امکان ہیں،اجلاس کیلئے مسلم لیگ (ن)،پیپلزپارٹی،تحریک انصاف،ایم کیو ایم،جمعیت علماء اسلام (ف)،جماعت اسلامی،عوامی نیشنل پارٹی،مسلم لیگ فنکشنل،پختونخوا ملی عوامی ،بلوچستان نیشنل پارٹی کے دونوں دھڑوں،مسلم لیگ ق،نیشنل پارٹی،عوامی مسلم لیگ،فاٹا،قومی وطن پارٹی،مسلم لیگ ضیاء،آل پاکستان مسلم لیگ دیگر پارلیمانی جماعتوں کو مدعو کیا گیا ہے۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اس اجلاس میں ترمیمی بل کے مسودے پر پیشرفت متوقع ہے جس کا اعلان اپوزیشن کی بڑی جماعت پاکستان پیپلزپارٹی چار مارچ کو آل پارٹیز کانفرنس میں کرنے کی خواہش رکھتی ہے۔ذرائع کے نے دعویٰ کیا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس کے معاملے پر دونوں بڑی جماعتوں کے اہم رہنمائوں کے بلواسطہ رابطے ہوئے ہیں،حکومت کی طرف سے پیپلزپارٹی کی اے پی سی میں شرکت کا عندیہ دے دیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :