Live Updates

قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کا دورہ متحدہ عرب امارات انتہائی کامیاب رہا ‘بیرسٹر سلطان چوہدری کی قیادت میں دبئی جلسہ انتہائی اہمیت کا حامل تھا ‘جلسہ تحریک انصاف آزادکشمیر ،پاکستان اور بیرون ممالک سے کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کر کے مخالفین کو یہ واضع پیغام دیدیا ہے کہ عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچانے اور کرپشن کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھیں گے

صدر پاکستان پیپلزپارٹی یو اے ای محمد علی چوہدری کی بات چیت

ہفتہ 25 فروری 2017 15:14

اسلام گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2017ء) صدر پاکستان پیپلزپارٹی یو اے ای محمد علی چوہدری نے کہا ہے کہ قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کا دورہ متحدہ عرب امارات انتہائی کامیاب رہا تحریک انصاف آزادکشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں دبئی میں ہونے والا جلسہ انتہائی اہمیت کا حامل تھا جلسہ تحریک انصاف آزادکشمیر ،پاکستان اور بیرون ممالک سے کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کر کے مخالفین کو یہ واضع پیغام دیدیا ہے کہ تحریک انصاف پاکستان کے چیئرمین عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچانے اور کرپشن کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھیں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔محمد علی چوہدری نے کہا کہ قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں تحریک آزادکشمیر مضبوط قوت بن چکی ہے مسئلہ کشمیر و یا آزادکشمیر کے مسائل تحریک انصاف نے ہر فورم پر ظلم کے خلاف آواز اٹھائی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی مسئلہ کشمیر حوالے سے کاوشیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے اور پاکستان مسلم لیگ ن خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں کشمیری بھائی آزادی کی خاطر جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں اور میاں نواز شریف مودی سے اپنی یاری کی پھینگیں بڑھا رہی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف آزادکشمیر کرپشن ،نا انصافیوں اور ظلم کے خلاف قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہی گی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات