چین کی شراب تیار کرنیوالی کمپنی نے انشورنس کا کاروبار شروع کر دیا

ابتدائی طورپر 88کائونٹیز میں کام کیا جائیگا ، چیئرمین بورڈ وانگ زین و و کا اعلان

ہفتہ 25 فروری 2017 15:12

ووئی یانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2017ء) چین کی شراب تیار کرنیوالی بڑی کمپنی نے ایک ارب یوآن (147ملین امریکی ڈالر ) کی سرمایہ کاری سے اب لائف انشورنس کمپنی تشکیل دیدی ہے ، ہوا گوئی لائف انشورنس چین کے جنوب مغربی صوبے گوئی زو کے شہر متائی میں قائم کی گئی ہے ، کمپنی نے گذشتہ روز سے کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے ، کمپنی کے ساتھ دس اور چھوٹے سرمایہ کار بھی شامل ہیں ، ہوا گوئی نے ایک زبردست توسیع پروگرام تشکیل دیا ہے اور 88 کائونٹیز میں اپنا کاروبار پھیلانے کا عندیہ دیا ہے، 2018ء تک یہ کمپنی پانچ بڑی کمپنیوں میں شامل ہو جائے گی ، کمپنی کے بورڈ کے چیئرمین وانگ زین وو نے کہا ہے کہ 2019ء تک گوئی زو کے ہر گائوں تک کمپنی اپنی خدمات فراہم کرنے کے قابل ہو جائے گی اور بعد ازاں اسے صوبے سے باہر بھی توسیع دینے کی کوششیں جاری رکھے گی ،کمپنی نے ایک سال کی شدید بیماری کی انشورنس ایک لاکھ تک ایسے بچوں کو فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے جو ترک سکو نت کرنے والے محنت کشوں کے خاندان سے ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :