جی پی او چوک سے تین مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا

ہفتہ 25 فروری 2017 15:10

جی پی او چوک سے تین مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2017ء)پولیس نے جی پی او چوک سے تین مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے سلسلہ میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ۔

(جاری ہے)

پولیس نے جی پی او چوک میں 3افراد کو مشکوک جانتے ہوئے پوچھ گچھ کی لیکن وہ تسلی بخش جوابات نہ دے سکے جس پر انہیں فوری حراست میں لے لیا گیا۔ان کی شناخت شہزاد، ایوب اور علی کے نامی سے ہوئی ہے جنہیں تفتیش کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔