پشاور میں پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن میں اشتہاری سمیت متعدد مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا

ہفتہ 25 فروری 2017 15:10

پشاور میں پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن میں اشتہاری سمیت متعدد ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2017ء) پشاور میں پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن میں ایک اشتہاری سمیت متعدد مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا،مردان میں ستائیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا پشاورپولیس کے مطابق چمکنی میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران ایک اشتہاری سمیت متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ،سرچ آپریشن میں 400گھروں کو چیک کیا گیا،ملزموں سے اسلحہ ومنشیات برآمد ہوئیں ،مردان پولیس نے رستم کی حدودمیں کومبنگ آپریشن میں ستائیس مشتبہ افراد گرفتار کیا ،آپریشن میں 2کلاشنکوف،3رائفل،9بندوقیں،15پستول اورکارتوس تحویل میں لیے گئے ،245مکانات،105 مختلف گاڑیوںاور245افراد کا ڈیٹا بھی چیک کیا گیا

متعلقہ عنوان :