پیرو کے صدر کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات

ہفتہ 25 فروری 2017 14:57

پیرو کے صدر کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اٴْن کے پیرو کے ہم منصب پابلو کاچنسکی نے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ کاچنسکی لاطینی امریکا کے پہلے صدر ہیں، جنہوں نے ٹرمپ سے ملاقات کی ہے۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز اس ملاقات میں کاچنسکی نے امریکی صدر پر میکسیکو کی سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کے تناظر میں واضح کیا کہ اقوام کے درمیان رابطے کے لیے پٴْل تعمیر کرنے چاہییں نہ کہ دیواریں۔ پیرو کے صدر نے ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا کہ یہ انتہائی پرخلوص اور تعمیری ماحول میں ہوئی۔ کاچنسکی کے مطابق اس ملاقات میں تجارت اور اقتصادی ترقی پر بھی گفتگو کی گئی۔ کاچنسکی نے امریکی شہریت چھوڑ کر پیرو کا صدر بننے کو ترجیح دی تھی۔

متعلقہ عنوان :