ڈیفنس زیڈ بلاک دھماکہ ، مکمل اور حتمی فرانزک رپورٹ تیار

ڈیفنس میں ہونے والا واقعہ دھماکہ نہیں بلکہ حادثہ تھا ۔ فرانزک رپورٹ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 25 فروری 2017 14:45

ڈیفنس زیڈ بلاک دھماکہ ، مکمل اور حتمی فرانزک رپورٹ تیار
لاہور (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 فروری 2017ء) : لاہور کے علاقہ ڈیفنس کی زیڈ بلاک مارکیٹ میں دھماکہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 35 افراد زخمی ہو گئے تھے۔ تاہم اب زیڈ بلاک دھماکے کی مکمل اور حتمی رپورٹ تیار کر لی گئی ۔ ترجمان لاہور پولیس نے بتایا کہ ڈیفنس دھماکے کی مکمل اور حتمی فرانزک رپورٹ پولیس کو موصول ہو گئی ہے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ڈیفنس میں دھماکہ نہیں بلکہ حادثہ ہوا تھا۔

حادثے کی رپورٹ تھانی ڈیفنس اے میں درج کر لی گئی ہے۔ ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں واقعہ کی تحقیقاتی کمیٹی مقرر کر دی گئی ہے۔کمیٹی ڈیفنس حادثے کے تمام ذمہ داران کا تعین کرے گی۔ ترجمان نے بتایا کہ ڈیفنس حادثہ میں غفلت برتنے والے ذمہ داران کا تعین ہونے کے بعد ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :