شام کے شہر الباب میں دھماکا، 45 افراد ہلاک

دھماکا الباب شہر سے 8 کلو میٹر دور سسین کے علاقے میں بارود سے بھری گاڑی میں کیا گیا

ہفتہ 25 فروری 2017 14:54

شام کے شہر الباب میں دھماکا، 45 افراد ہلاک
الباب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2017ء) شام کے شہر الباب کے قریب دھماکا کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 45 افراد ہلاک ہوگئے ۔ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر ترک حمایت یافہ شامی باغی ہیں، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خانہ جنگی کے شکار ملک شام میں ایک دھماکے کے نتیجے میں 45 افراد ہلاک جبکہ کئی زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

دھماکا الباب شہر سے 8 کلو میٹر دور سسین کے علاقے میں بارود سے بھری گاڑی میں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :