آئندہ تین چار روز تک سرحد مکمل طورپر کھلنے کا امکان ہے ،ْ ڈاکٹر عمر زاخیلوال

ہفتہ 25 فروری 2017 14:53

آئندہ تین چار روز تک سرحد مکمل طورپر کھلنے کا امکان ہے ،ْ ڈاکٹر عمر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2017ء) پاکستان میں تعینات افغان سفیر ڈاکٹر عمر زاخیلوال نے کہا ہے کہ آئندہ تین چار روز تک سرحد مکمل طورپر کھلنے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ویٹ فیس بک پر اپنے پیغام میں افغان سفیر نے کہا کہ آئندہ تین چار روز تک سرحد مکمل طور پر کھلنے کا امکان ہے۔انہوںنے کہاکہ سرحد کی بندش کے باعث بیشتر مریض، بزرگ اور خواتین افغانستان واپس نہیں جا سکتے۔ساتھ ہی افغان سفیر نے اپنے شہریوں کو ہدایت کی کہ جن افغان شہریوں کے پاس سفری دستاویزات نہیں وہ پاکستان کا غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں۔

متعلقہ عنوان :