لاہور ہائیکورٹ بار کی تاریخ میں پہلی بار رواں سال کا الیکشن بائیو میٹرک اور مینویل دونوں طریقوں سے ہی کروایاگیا

ہفتہ 25 فروری 2017 14:53

لاہور ہائیکورٹ بار کی تاریخ میں پہلی بار رواں سال کا الیکشن بائیو میٹرک ..
لاہور۔25 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) لاہور ہائیکورٹ بار کی تاریخ میں پہلی بار رواں سال کا الیکشن بائیو میٹرک اور مینویل دونوں طریقوں سے ہی کروایاگیا۔

(جاری ہے)

پولنگ کے لیے لاہور ہائیکورٹ بار کے کراچی شہدا ہال،جاوید اقبال آڈیٹوریم اور کیانی ہال،سٹڈی روم سمیت چار عدالتوں میں انتظامات کئے گئے۔ کل چودہ پولنگ بوتھ تھے جن میں ایک بوتھ خواتین وکلاء ووٹرز کے لیے مختص تھا ۔شفاف پولنگ کی غرض سے ووٹ کاسٹ کرنے والے ووٹرز کی مانیٹرنگ کے لیے کیمرے نصب کئے گئے ،ہر بوتھ پر دوکیمرے نصب کئے گئے ہیں۔جبکہ خواتین وکلا ء کے لئے الگ سے بوتھ بنایا گیا ۔