امریکا اور پاکستان مابین تجارتی تعلقات میں اضافہ انکی اولین ترجیح ہے، اور امریکہ کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر اعزاز چوہدری

ہفتہ 25 فروری 2017 14:42

امریکا اور پاکستان مابین تجارتی تعلقات میں اضافہ انکی اولین ترجیح ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) سیکرٹری خارجہ اور امریکہ کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے مابین تجارتی تعلقات میں اضافہ انکی اولین ترجیح ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملک کا امیج بہتر بنایا جائے گا اور تجارت کے علاوہ توانائی کے شعبہ اور سیکورٹی معاملات میں تعاون بڑھانے کی پوری کوشش کی جائے گی۔

ا مریکہ کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر اعزاز چوہدری نے یہ بات وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت پاکستان (ایف پی سی سی آئی) کے صدر زبیر طفیل کی قیادت مین آنے والے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جس میں یو بی جی کے چئیرمین افتخار علی ملک، ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر عبدالرئوف عالم، نائب صدر میاں شوکت مسعود، چئیرمین کو آرڈینیشن ملک سہیل اور دیگر شامل تھے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ وہ دونوں ممالک کی کاروباری برادری کو قریب لائینگے اور پاکستانی مصنوعات کی امریکی منڈی تک رسائی کا آسان بنانے کیلئے ہر ممکن کوششیں کریں گے۔ امریکہ میں پاکستان سفارتحانے کے کام کو بہتر بنایا جائے گا اور وہاں مقیم پاکستانیوں کی ہر ممکن خدمت کی جائے گی جو ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اعزاز چوہدری نے کہا کہ امریکہ ایک اہم ملک ہے اور ہمارا بڑا بزنس پارٹنز بھی ہے۔

اس سے ہر قسم کے تعاون کو بڑھانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے جس میں تجارت اور توانائی کے علاوہ تعلیم، صحت، سائنس، ٹیکنالوجی اور دیگر شعبہ جات شامل ہیں۔ پاکستان نے خطہ اور افغانستان میں امن کیلئے بھرپور کردار ادا کیا ہے جس سے امریکی کے اہم عہدیداروں کو آگاہ کیا جائے گا۔ انھوں نے ایف پی سی سی آئی کے صدر زبیر طفیل سے کہا کہ وہ جون میں کاروباری برادری کا ایک بڑا وفد لے کر امریکہ آئیں تاکہ دو طرفہ تجارت میں اضافہ کی راہیں کھیلں۔ اس موقع پر زبیر طفیل اور دیگر تاجر رہنمائوں نے انھیں بعض تجارتی مشکلات سے آگاہ کیا اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :