کوئٹہ پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں سے 12افراد کو فارن ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا

ہفتہ 25 فروری 2017 14:42

کوئٹہ پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں سے 12افراد کو فارن ایکٹ کے تحت گرفتار ..
کوئٹہ۔25فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) کوئٹہ پولیس نے مختلف علاقوں میں 12افراد کو فارن ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ہفتہ کوکوئٹہ کے مختلف علاقوں میں ناکوں پر 12افراد کو گرفتار کرلیا گیا جن کے پاس شناختی کارڈ نہیں تھے۔

(جاری ہے)

ان افراد کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ ملک بھر میں آپریشن رد الفساد کے تحت مشکوک افراد کے خلاف کارروائی جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :