چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے بار الیکشن کے موقع پر سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

ہفتہ 25 فروری 2017 14:40

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے بار الیکشن کے موقع پر سیکورٹی انتظامات کا ..
لاہور۔25 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ نے ہفتہ کو بار الیکشن کے موقع پر ہائیکورٹ سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا. ان کے ہمراہ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ سید خورشید انور رضوی بھی تھے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے وکلاء سے پولنگ انتظامات کے بارے میں غیر رسمی بات چیت کی۔ اس موقع پر وکلاء نے بہترین فول پروف سیکورٹی انتظامات کرنے پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سیدمنصور علی کی خصوصی دلچسپی اور کاوش پر ان کا شکریہ ادا کیا. اور اطمنان کا اظہار کیا.