پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 155 مشتبہ افراد کوگرفتار کر لیا

ہفتہ 25 فروری 2017 14:40

پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 155 مشتبہ افراد کوگرفتار کر لیا
رحیم یار خان۔25 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) پولیس کے ضلع بھر میں سرچ / کومبنگ آپریشنز جاری 100 سے زائد مقامات پر 1000 افراد کی چیکنگ 155 گرفتار مقدمات درج ۔ گرفتار افراد میں 100 سے زائد غیر قانونی و بغیر دستاویزات کے افغانی باشندے بھی شامل ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ڈی پی او رحیم یار خان ذیشان اصغر کے حکم پر پولیس نے ماہ فروری کے دوران ضلع بھر میں 100 سے مقامات پر 45 سرچ آپریشن کر کے 1000 افراد کے کوائف چیک کئے اس دوران پولیس نے بائیومیٹرک ڈیوائس سے بھی مشکوک افراد کا ایکارڈ چیک کیا اور اس دوران 100 سے زائد پاکستان میں غیر قانونی طور پر بغیر دستاویزات موجود افغانی باشندوں سمیت 155 افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں ۔

گرفتار کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا جبکہ متعدد افراد سے اسلحہ و منشیات بھی پکڑی گئیں ہیں جس پر ان کے جرم کے مطابق مقدمات درج کئے گئے ۔ سرچ و کومبنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے اور تادم تحریر ضلع کے مختلف علاقوں می پولیس سرچ آپریشن میں مصروف عمل ہے ۔ ان آپریشنز میں ایس ڈی پی اوز و ایس ایچ او کے علاوہ خفیہ اداروں کے اہلکار بھی حصہ لے رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :