پاکستانی جوڑے پر نسلی تعصب کے فقرے کسنے والے امریکی کو جہاز سے اتار دیا گیا

ہفتہ 25 فروری 2017 14:35

پاکستانی جوڑے پر نسلی تعصب کے فقرے کسنے والے امریکی کو جہاز سے اتار ..
ہوسٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2017ء)پاکستانی جوڑے پر نسلی تعصب کے فقرے کسنے والے امریکی کو ہوائی جہاز سے اتار دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہوسٹن سے طیارہ اڑان بھرنے ہی والا تھا کہ پاکستانی جوڑے کو روایتی لباس میں دیکھ کر ایک امریکی نے طنزیہ انداز میں دریافت کیا کہ کیا ان کے پاس بم ہے۔

(جاری ہے)

پاکستانی جوڑا ان نسلی تعصب پر مبنی فقروں سے پریشان ہوا تو ایک اور مسافر نے اس سارے واقعے کی ویڈیو بنائی اور متعلقہ شخص کو خبردار کیا کہ وہ اس قسم کے جملے استعمال نہ کرے۔ یہ ٹرمپ کا امریکا نہیں۔ دوسرے مسافروں نے احتجاج کیا تو جہاز کے عملے نے نامناسب فقرے کسنے پر اس تنگ نظر امریکی اور اس کی ساتھی کو جہاز سے اتار دیا۔