ہنگو، ٹل میں بم ڈسپوزل سکواڈ نے نصب شدہ 2 بم ناکارہ بنا دئیے ، 5 افراد گرفتار

ہفتہ 25 فروری 2017 14:35

ہنگو، ٹل میں بم ڈسپوزل سکواڈ نے نصب شدہ 2 بم ناکارہ بنا دئیے ، 5 افراد ..
ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2017ء)ہنگو کے علاقے ٹل میں بم ڈسپوزل سکواڈ نے نصب شدہ 2 بم ناکارہ بنا دئیے جبکہ پو لیس نے کارروائی کر کے 5 افراد کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پولیس کے مطابق ہنگو کے علاقے ٹل بازار میں نصب شدہ 2 بم بی ڈی ایس نے ناکارہ بنا دئیے۔ دونوں بم 2 کلو گرام وزنی تھے۔ بموں کے ساتھ دستی بم بھی نصب تھا جبکہ بموں کے ساتھ پٹڑول گنیں بھی رکھی گئی تھیں۔ ٹل بازار سے بم برآمد ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی کر کے 5 افراد کو گرفتار کر کے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔