پولیس اور حساس اداروں کا قذافی سٹیڈیم کے اطراف سرچ آپریشن ،7 مشکوک افراد گرفتار

ہفتہ 25 فروری 2017 14:14

پولیس اور حساس اداروں کا قذافی سٹیڈیم کے اطراف سرچ آپریشن ،7 مشکوک ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2017ء) پولیس اور حساس اداروں نے قذافی سٹیڈیم کے اطراف سرچ آپریشن کرکے 7 مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے حساس اداروں کے ساتھ مل کر قذافی سٹیڈیم کے ارد گرد سرچ آپریشن کیا ، اس دوران سٹیڈیم کے راستے سیل کرکے لوگوں کی تلاشی لی گئی۔ پولیس افسر ناصر باجوہ کا کہنا ہے کہ تلاشی کے دوران سات مشکوک افراد کو شناختی دستاویزات نہ ہونے پر حراست میں لے لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :