مقبوضہ علاقے میں حکومت دراصل ہندو انتہا پسند جماعتیں چلا رہی ہیں‘انجنیئر عبدالرشید

بھارتیہ جنتا پارٹی اور سنگ پریوار کی دیگر جماعتیں جموںمیں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچا رہی ہیں

ہفتہ 25 فروری 2017 14:10

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2017ء) مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد اسمبلی کے رکن اورعوامی اتحاد پارٹی کے چیئرمین انجینئر عبدالرشید نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور سنگ پریوار کی دیگر جماعتیں جموںمیں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق انجینئر رشید نے سرینگر میںجاری ایک بیان میںجموں کے مولانا آزاد میموریل کالج میں ہندو انتہا پسند جماعت راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ کی طلبہ تنظیم اکھل بھارتیہ ودھیارتھی پریشد( اے بی وی پی) کے کارکنوں کی غنڈہ گردی کی شدید مذمت کی۔

انہوںنے کہا کہ اس طرح کی کارروائیوں نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں حکومت دراصل ہندو انتہا پسند جماعتیں چلا رہی ہیںجو جموں خطے میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کوغارت کرنا چاہتی ہیں۔

(جاری ہے)

انجینئر رشید نے کہا کہ ہندو انتہا پسند کارکنوں کی طرف سے ایک طرف مسلمانوںطلباء کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے جب کہ دوسری طرف پولیس بھی غنڈوںکا ہی ساتھ دیتی ہے۔انہوںنے کہاکہ بھارت میں کہیں بھی مسلمان محفوظ نہیں جبکہ نئی دلی میںحال ہی میںایک کشمیری نوجوان کو جھوٹے الزام میںگرفتار کیا گیا۔ انجینئر رشید نے کہا کہ مسلمانوں کیخلاف فرقہ پرست کی کاررئیوں میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے جو انتہائی تشویشناک ہے۔

متعلقہ عنوان :